Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

تحریک انصاف نے یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی چیلنج کردیے

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Yousuf Raza

/فوٹو: یوسف رضا گیلانی فیس بک

تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے۔

پی ٹی آئی کے فرید رحمان کی جانب سے یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا اس لیے یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اُترتے۔

کون سے 10اراکین سینٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دےسکیں گے

دراخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں۔ استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube