Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

کون سے 10اراکین سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دےسکیں گے

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Senate

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 10 اراکین اسمبلی ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 اراکین کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 10 اراکین کی رکنیت معطل ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء چوہدری نثار نے نہ ہی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا نہ ہی مالی گوشوارے جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں ہی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوازشریف کوسینٹ الیکشن نہیں جیتنےدیں گے

مالی گوشوارے جمع نہ کرائے جانے والوں میں حلقہ این اے 185 سے ایم این اے مخدوم زادہ باسط سلطان، پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم ،پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز، پی پی 172 مظفرگڑھ سے زہرا بتول، پی ایس 72 بدین سے رکن سندھ اسمبلی حسنین علی مرزا، پی کے 109 کرم سے اقبال میاں اور پی کے 111 شمالی وزیرستان سے اقبال خان شامل ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے دعویٰ

دوسری جانب حلف نہ اٹھانے والے اور مالی گوشوارے بھی جمع نہ کرانے والے چوہدری نثار علی خان پی پی 10 راولپنڈی سے منتخب ہیں، جو سینٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube