Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اسلام آباد شیلنگ پر متنازعہ بیان: شیخ رشید نے معذرت کرلی

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 7 months ago

جس کا نام ای سی ایل میں ہو،اسکو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شیلنگ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں۔ نواز شریف سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں۔ مریم نواز اور نواز شریف کے نام ای سی ایل پر ہیں، جن کے نام ای سی ایل پر ہوتے ہیں انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔

پاسپورٹ کا معاملہ

وزارت داخلہ میں منگل 16 فروری کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔ مریم نواز اور نواز شریف دونوں کے نام ای سی ایل پر ہیں۔ جن کے نام ای سی ایل پر ہوں ان کو نیا پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نے کوئی درخواست نہیں دی ہے، ای سی ایل سے نام نکالنے کی۔ یہ اچھی بات ہے، آگے ان کی مرضی ہے نہیں دینا چاہتیں نہ دیں۔

نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ نواز شریف اگر پاکستان آنا چاہیں تو ان کو ای ٹی ڈی جاری کردیا جائے گا۔ میں نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو کرسکتا ہوں، مگر کروں گا نہیں۔ نواز شریف کو واپس پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک رہا۔ نواز شریف کے پاسپورٹ کیلئے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ای ویزا

ویزوں سے متعلق شیخ رشید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ای ویزا کا اجراء کردیا گیا ہے، جب کہ 10 سالہ پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کو فیس آدھی ادا کرنی ہوگی۔

سینیٹ انتخاب

سینیٹ انتخاب پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ 3 مارچ کو عمران خان فتح سے ہمکنار ہوں گے۔ آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے مگر انہیں اس دفعہ مایوسی ہوگی۔ یہ ووٹ لینے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ٹی ایل پی

اس موقع پر صحافی کی جانب سے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق سوال کیا گیا ، جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم سے تعاون کیا، جب کہ صدارتی ریفرنس پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ خفیہ یا اوپن بیلٹ سے متعلق فیصلہ جلد آجائے گا۔

پی ڈی ایم

 پی ڈی ایم قیادت کو رمضان المبارک کے بعد لانگ مارچ کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم نے اتنے فیصلے بدلے ہیں یہ بھی بدل لیں۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ رمضان کے بعد لے جائیں۔

معافی مانگ لی

جب کہ کچھ روز قبل اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر ہونے والی پولیس شیلنگ سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں شیلنگ سے متعلق اپنے بیان کی معذرت کرتا ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube