عامرلیاقت کاحفیظ شیخ کو سینیٹ میں ووٹ نہ دینے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago

حفیظ شیخ پہلے پارٹی میں آئیں، پی ٹی آئی رہنماء

عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر عبدالحفيظ شيخ کو سينيٹ الیکشن میں ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہيں، وہ پہلے پارٹی میں آئيں اور حلف اٹھائيں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام نیا دن میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا، بیٹھا رہوں گا، پارٹی کیخلاف نہیں جاؤں گا، کسی کو بھی ووٹ نہیں دوں گا۔

مزید جانیے: تحریک انصاف میں بغاوت کے بعد عبدالقادر سے ٹکٹ واپس

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پہلے پارٹی میں آئیں، حلف اٹھائیں اور 4 سے 5 ماہ پارٹی میں گزاریں اس کے بعد سينيٹ کیلئے ووٹ کی بات کريں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈاکوٹکٹ کیوں دیا؟پی ٹی آئی اراکین کااعتراض

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بھی امیدوار نامزد کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube