Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

محمودآباد نالے کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کا آغاز

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 4 months ago

محمود آباد نالے کو اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد چوڑا کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نالے کو چوڑا کرنے کا کام سندھ حکومت کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔

مستقبل میں نالے کے اطراف تجاوزات قائم نہ کی جاسکیں اس کیلئے دونوں اطراف میں سڑک اور گرین بیلٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔

کے ایم سی کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محمودآباد نالے کو چوڑا کرنے کا کام کرے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد نے بتایا کہ محمودآباد نالے پر اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد ترقیاتی کام شروع کیا جاچکا ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی میں مون سون سے قبل برساتی نالے کی صفائی مکمل کرلی جائے گی، بارشوں کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔

محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز رواں سال جنوری میں ہوا تھا۔ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے عرصے میں نالے پر سے تمام اقسام کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔

نالے کے اطراف منظور کالونی فائر اسٹیشن سے کورنگی روڈ تک تقریباً ساڑھے 7 کلو میٹر پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کے ایم سی نے محمودآباد نالے کے اطراف سے 239 پختہ مکانات مسمار کئے، جن میں 58 مکانات نالے پر قائم تھے جنہیں مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. jmengrani  February 16, 2021 10:22 am/ Reply

    مسمار کسی ماضی کی نا اھل حکومت ان ملانات میں مقیم مردوں عورتون بچون بوڑھوں مریضون کا مستقبل تھے
    مکینوں کو تو سزا ملی گئی
    حکومتوں کا ابھیانک احتساب کل قیامت میں ھو گا
    دنیا کی تمام نام نہاد عدالتون نے خود سمیت اگلی پیشی قیامت کے دن تک ملتوی کردی ھے

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube