Wednesday, August 4, 2021  | 24 Zilhaj, 1442

سلیکٹرز سب سے زیادہ خوار ہورہے ہیں، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جب پنجاب کی بات کرتی ہیں تو حکومت کو بڑی مرچیں لگتی ہیں۔ مریم پنجاب کی بیٹی ہے تو پنجاب کی بات کیوں نہ کرے۔

وزیرآباد میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بڑی مرچیں لگیں۔ مریم پنجاب کی بیٹی ہے تو پنجاب کی بات کیوں نہ کرے۔ مریم سندھ جاتی ہے تو سندھ کی بات کرتی ہے۔ بلوچستان جاتی ہے تو اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنے والوں کو گلے لگاتی ہے۔ جب خیبرپختونخوا جاتی ہے تو وہاں کی بات کرتی ہے کیوں کہ مریم پاکستان کی بیٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پنجاب کی بات آئے گی، مریم تن من دھن اور دل و جان سے پنجاب کیلئے لڑے گی۔ نواز شریف اور شہاز شریف کے بغیر پنجاب لاوراث ہی نہیں بلکہ یتیم ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں کسان، دیہاڑی دار، مزدور اور دکاندار سے لیکر تاجر اور سرکاری ملازمین بھی خوار ہورہے ہیں مگر  سلیکٹرز کھجل خوار ہو رہے ہیں۔ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ22  کرڑ میں آپ کو یہی سوغات ملی تھی۔ میں بھی سلیکٹرز سے کہنا چاہتی ہوں۔ چلو غلطی کردی، معاف کردیا، آئندہ یہ غلطی کبھی نہ کرنا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو جب لوگ برا کہتے ہیں تو مجھے بھی برا لگتا ہے کیوں کہ آخر ادارا ہمارا ہی ہے۔ میرے پیارے سلیکٹرز آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ نے15  ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔ روز صبح اٹھ کر مہنگائی کی خبریں پڑھتی ہوں اور لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے کہ 50 لاکھ گھر اور 5 کروڑ نوکریاں دوں گا۔ اب کٹے اور مرغیوں پر آگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کوئی نواز شریف تھوڑی ہے جو اپنے باوفا ساتھیوں کو ٹکٹ دے۔ ن لیگ کا ٹکٹ ان کو ملا جنہوں نے ملک کی خدمت کی۔ سیاسی جدوجہد کی۔ قربانیاں دیں اور پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ پرویز رشید اور سائرہ افضل تارڑ اپنے لیے ایک ووٹ نہیں خرید سکتے۔

وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی ہے جس پر ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے مرحوم کی بیوہ طلعت شوکت منظور چیمہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

مریم نواز نے ان کو ٹکٹ جاری کرنے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مشورہ دیا ہمارا مقابلہ فراڈیوں اور نوسربازوں سے ہے جبکہ طلعت منظور ایک شریف عورت ہیں۔ وہ فراڈیوں کا سیاسی مقابلہ نہیں کرپائیں گی مگر ان کے شوہر نے عوام کی خدمت کی تھی۔ اس لیے نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ آندھی آئے، یا طوفان آئے ٹکٹ طلعت منظور کو ملے گا اور مریم نواز خود جاکر اس کی مہم چلائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube