Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020 میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ بنایا۔

مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا، اکاؤنٹنس کے شعبے میں اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو دنیا کے 179 ممالک میں عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے۔

فوٹو: فیس بک

زارا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اِس امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کیلیے انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقعوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

زارا نے اپنی اِس کامیابی کا سہرا والد کے سر سجایا اور کہا کہ والد نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، زارا ’اے سی سی اے‘ کی رکن بننے کے بعد خود اپنی کنسلٹنسی فرم قائم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

دوسری جانب وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے زارا نعیم کو اے سی سی اے کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مباکباد پیش کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube