Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

فيصل آباد میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2021 | Last Updated: 10 months ago

ڈیلرز نے کرشنگ سیزن ختم ہونے کو قرار دے دیا

فیصل آباد میں دو ہفتوں کے دوران چینی 5 روپے اضافے کے بعد 95 روپے فی کلو ہوگئی۔

تاجر محمد فہد کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روز میں کرشنگ سیزن بند ہوگا جس سے ایک بار پھر چینی کی قلت بڑھے گی۔ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو یقیناً اس بار بھی ہمیں چینی کے بحران کا سامنا ہوگا۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمت بڑھ رہی ہے لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ 60 روہے کلو میں ملنے والی چینی اس حکومت میں آج 95 روپے تک پہنچ چکی ہے، خدارا عوام کو کوئی ریلیف دیں۔

چینی ڈیلرز نے آنے والوں دنوں میں چینی کی قیمت میں 30 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube