خیرپور: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3خواتین جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
ambulance-north-waziristan

فائل فوٹو

خيرپور میں قومی شاہراہ پر بس نے موٹر سائيکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 3 خواتين جاں بحق، جب کہ ايک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گمبٹ کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق تمام خواتین کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائيور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار تھے۔ زخمی عبدالستار اپنی حاملہ بیوی اور گھر کی خواتین کو گمبٹ اسپتال لارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق خواتین کا تعلق گوٹھ دین محمد سے ہے، جب کہ مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ ہیراں، 53 سالہ عظیماں اور حاملہ خاتون مہتاب کے نام سے کی گئی ہے۔

حادثے کے وقت حاملہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ عبدالستار کو تشويش ناک حالت ميں اسپتال منتقل کرديا گيا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube