Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کوئٹہ، پولیس ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان میں ڈکیتی میں ملوث ہونے پر پولیس افسر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔ ڈی ایس پی سردار محمد سمیت چارپولیس اہلکار تاجر کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ٹیلی کمیونی کیشن شعبے کے ڈی ایس پی سردار محمد اور ان کے تین رشتہ دار پولیس اہلکار مارچ 2017 میں سنگین ہاؤسنگ اسکیم میں ہونے والی واردات میں ملوث تھے۔

قالین کا کاروبار کرنے والے تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے دوران ملزموں نے گاڑی، نایاب قالین اور زیورات سمیت 50 لاکھ کا سامان لوٹا تھا۔ ملزمان نے واردات میں سرکاری گاڑی استعمال کی تھی جس کی وجہ سے پولیس ان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔

حکام کے مطابق پولیس نے خضدار سے ڈی ایس پی سردار محمد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا تو انہوں نے بھی اعتراف جرم کرلیا۔ جرم ثابت ہونے پر ڈی ایس پی سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق اس واردات میں ملوث پانچ ملزم پکڑے گئے جبکہ تین ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube