Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

لاہور: محکمہ جنگی حیات کی کارروائی، نایاب نسل کےعقاب برآمد

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: گلوبل ویلیج اسپیس

محکمہ جنگلی حیات نے ٹھوکر نیاز بیگ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے لاہور آنے والی بس سے نایاب نسل کے دو عقاب برآمد کرلیے۔

پولیس نے ڈرائيور سے دو ناياب نسل کے عقاب برآمد کرکے ڈرائيور کو عدالت کے روبرو پيش کرديا۔

پنجاب بھر ميں عقاب رکھنے کے لائنس پر پابندی سمیت شکار، نیٹنگ اور پرائیویٹ بریڈنگ پر پابندی عائد ہے جبکہ پرانے لائسنسوں پر امپورٹ ایکسپورٹ کی مشروط اجازات دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال پنجاب میں عقاب کے شکار پر پابندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سیکرٹری جنگلات کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا ہے کی گئی تھی کہ عقاب کے شکار پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube