Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سینیٹ انتخابات:پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نےامیدواروں کی منظوری دےدی

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 7 months ago

سینیٹ الیکشن 2021 کےلیے پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی ہے۔

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کےلیےسابق وزیر داخلہ رحمن ملک،اسلام الدین شیخ کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔رحمن ملک اوراسلام الدین شیخ رواں سال سینیٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

جام مہتاب ڈھار،صادق علی میمن جنرل نشست پر امیدوار ہونگے۔خیرالنساء مغل،پلوشہ خان خواتین نشستوں پر پیپلزپارٹی کی امیدوارہونگی۔کریم خواجہ اور تاج حیدر ٹیکنوکریٹ نشست پر کاغذات جمع کرائیں گے۔شیری رحمن،فاروق ایچ نائیک،شہادت اعوان اور سلیم مانڈوی والا جنرل نشستوں پر امیدوار ہونگے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نےسینیٹ الیکشن شیڈول پرتحفظات کا اظہارکیا ہےاور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی قیادت و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

 درخواست میں پیپلزپارٹی نے موقف دیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی کےلیےصرف 2 دن کا وقت دیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعت ہےاورامیدوارفائنل کرنےکیلئےوقت درکارہے۔ تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں۔شیڈول کےاجراسےقبل امیدواروں کےانٹرویوزنہیں ہوسکتےجولائق تحسین نہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کےمطابق سینیٹ انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی12سے13فروری تک وصول کئےجائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 15اور16فروری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر الیکشن کمیشن 19 اور 20 فروری کو فیصلہ کرکے نمٹائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔امیدوارچاہے تو22فروری تک دستبردارہوسکتےہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube