Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پانچ سال کی پلاننگ سے ملک نہیں چلا کرتے، عمران خان

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں صرف 5 سال کے لیے ہی منصوبہ بندی کیا کرتی ہیں جس سے ملک نہیں چلا کرتے۔

عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہماری حکومتیں صرف اپنے 5 سالہ دور کے حوالے سے ہی سوچتی ہیں جس سے ملک کو احسن طور پر چلانا ممکن نہیں۔

وزیراعظم گزشتہ 12 برسوں میں لاہور کو جنگلات سے ملنے والا تحفظ 70فیصد کم ہوا ہے اور اب اس شہر میں فوگ کے بجائے اسموگ ہوتی ہے جو انسان کی زندگی کے 6 تا 11 سال کم کردیتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسموگ ایک خاموش قاتل ہے جو بچوں اور بزرگ افراد پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور بدقسمتی سے لاہور میں دیگر آلودگیوں سمیت اس کی سطح بھی خاصی بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور کو عوام کی خواہش کے مطابق مزید سر سبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی غرض سے  10 ہزار درخت لگا رہی ہے جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت دریائے سندھ کے دائیں جانب زیتون کے پودے کاشت کیے جائیں گے اور اگلے چند برسوں میں ہی پاکستان زیتون درآمد کے بجائے برآمد کرنے لگ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں شجرکاری مہم میں طلباء اورنوجوانوں کو بھی شامل کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube