Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سینیٹ انتخابات:پی ٹی آئی اميدواروں کےنام سامنےآگئے

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ٹکٹ ميرٹ پر پارٹی ورکرز کو دیئے جائیں

سینیٹ انتخابات کیلئےپی ٹی آئی اميدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ ميرٹ پر پارٹی ورکرز کو دیئے جائیں۔

سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلےروزتحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نےپہلے مرحلے میں بابراعوان،شہزاد اکبر،شہبازگل اوررزاق داؤد کو ٹکٹ نہیں مل دیا ہے۔

فواد چوہدری نےٹویٹر پیغام میں ٹکٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔اسلام آباد سے سینیٹ کیلئے بطور پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ اورفوزیہ ارشد کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔‏سندھ سےفیصل واؤڈا اورٹیکنوکریٹ نشست پرسیف اللہ ابڑو امیدوارہونگے۔پنجاب سےسیف اللہ نیازی،ڈاکٹرزرقا اور بیرسٹرعلی ظفر امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا سےشبلی فراز،محسن عزیز، دوست محمد،ثانیہ نشتر سینیٹر شپ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہونگے۔بلوچستان سےسینیٹ انتخاب کیلئے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے حفیظ شیخ اورثانیہ نشترسمیت سب کو میرٹ پرٹکٹ دیئےگئےہیں اورکوئی سفارش نہیں کی گئی۔

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کےمطابق سینیٹ انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی12سے13فروری تک وصول کئےجائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 15اور16فروری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر الیکشن کمیشن 19 اور 20 فروری کو فیصلہ کرکے نمٹائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔امیدوارچاہے تو22فروری تک دستبردارہوسکتےہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube