Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کروناویکسینیشن: معمرافراد کی رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا، اسدعمر

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 8 months ago

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 تک پہنچ گئی۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 57 افراد انتقال کرگئے، جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 37 ہزار 452 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1502 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ 1760 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق وباء سے متاثرہ اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، جس کے بعد مارچ میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا۔

پاکستان کو چین کی جانب سے عطیہ میں ملنے والی ویکسین پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو دی جارہی ہے، جس کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن ہوگی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مم 3 فروری سے جاری ہے، اب تک 27 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

سندھ میں 21 ہزار 121، پنجاب میں 4 ہزار 458، خیبرپختونخوا میں 691، اسلام آباد میں 274، آزاد جموں و کشمیر میں 239، گلگت بلتستان میں 312 اور بلوچستان میں 133 ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوائی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube