آئی آئی چندریگر روڈ پراحتجاج، ٹریفک جام، شہریوں میں ہاتھاپائی

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago

علاقہ مکین گیس وپانی کی بندش پراحتجاج کررہے ہیں

کراچی کے علاقے حقانی چوک کے مکینوں نے گیس اور پانی کی بندش کیخلاف آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج شروع کردیا، خواتین اور بچے دھرنے پر بیٹھ گئے، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہوگیا، دفاتر سے واپس جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے علاقے حقانی چوک کے مکینوں کا 15 روز سے گيس پانی کی بندش پر صبر جواب دے گیا۔

حقانی چوک کے مکين سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ بلاک ہوگیا، جس کے باعث اطراف ميں بدترين ٹريفک جام ہوگيا ہے۔

احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس سے آنے اور جانے والی سڑکیں اور اطراف کی گلیوں میں ٹریفک جام ہوگیا، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، دفاتر سے واپس جانے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری آئی آئی چندریگر روڈ پہنچ گئی، جس کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے تاہم علاقہ مکینوں نے منتخب نمائندوں کے آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

علاقہ مکینوں اور ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی، کچھ لوگوں نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube