Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

لاہور:پاکستان اورجنوبی افريقہ ٹی20سيريز ،ٹريفک پلان جاری

SAMAA | and - Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 12 months ago

پاکستان اورجنوبی افريقہ کےدرميان ٹی 20 سيريز کےلیے لاہور پولیس نےٹريفک پلان جاری کردیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا ہےکہ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 میچوں کے دوران شہر کی کسی سڑک کو بھی بند نہيں کيا جائےگا۔مال روڈ،جیل روڈ،فیروزپورروڈ،مین بلیوارڈپرٹريفک معمول کےمطابق رہے گی۔ایم ایم عالم،کنال روڈ پربھی ٹریفک معمول کےمطابق چلےگی۔ تاہم ٹيموں کی آمدورفت کےدوران ہوٹل سےاسٹيڈيم تک ڈائيورشنزلگائی جائيں گی۔ٹيم موومنٹ کےساتھ ہی تمام ڈائيورشنزکو ٹريفک کيلئے کھول ديا جائيگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریز کا جائزہ

پاک جنوبی افريقہ ٹی 20 سيريزکيلئے سکيورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ 5ہزارسے زائداہلکاروافسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔6 ايس پیز،16 ڈی ایس پیزبھی سکيورٹی پر تعينات ہوں گے۔ڈولفن اورپيرواہلکاربھی سکيورٹی کےفرائض انجام ديں گے۔

کرکٹ کابنیادی ڈھانچہ ٹھیک کردیا،قومی ٹیم نمبر1بنےگی،عمران خان

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube