Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کی سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی مذمت

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Feb 11, 2021 | Last Updated: 10 months ago
Saudi Arabia airport attack

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کے حملوں سے مسافر طیارے کے نقصان پر افسوس ہے۔ یہ ڈرون حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حوثی باغی ایسے حملے فوری طور پر بند کریں۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے مسافر طیارے کو ڈرون کے ذریعے میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا۔

حوثی باغیوں کاسعودی عرب میں ڈرون حملے روکنے کااعلان

عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔

عرب اتحاد نے بیان میں ‏‏کہا ہے کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏‏ایک جنگی جرم ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube