Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

پرویز خٹک کا عبید اللہ مایار کے الزامات پر ردعمل

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 8 months ago

رقم سے متعلق الزامات مضحکہ ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزير دفاع پرويز خٹک نے عبيداللہ مايار کے الزامات مسترد کرديے، کہا کہ مجھے تو کچھ پتہ ہی نہيں، سارا معاملہ محمد علی شاہ کے ذريعے طے ہوا، وہی شناخت کر رہے تھے، ميں نے کسی کو پيسے دينے کو نہيں کہا اور نہ ہی لينے کی ہدايت دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق ایم پی اے عبید اللہ مایار کے سینیٹ الیکشن میں پیسہ لینے سے متعلق الزامات مسترد کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ نہ کسی کو پیسے دینے کو کہا نہ ہی لینے کی ہدایت کی، اگر میں پیسے دیتا تو 3 ووٹکم کیسے ہوتے؟، میں کسی کو کیوں کہوں گا کہ پیسے لیں؟۔

پرویز خٹک نے واضح کیا کہ سارے معاملات پارليمانی ليڈر محمد علی شاہ نے طے کئے، محمد علی شاہ شناخت کررہے تھے، مجھے تو کچھ پتہ ہی نہيں۔

مزید جانیے: بنیادی تنخواہ میں 40فیصد اضافے پربات رک گئی ہے، پرویزخٹک

منگل کو ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبید اللہ مایار کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے غیر معروف سیاستدان فدا محمد خان نے ووٹوں کے بدلے میں انہیں رقم دی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ان کا تجویز سینیٹر کیلئے تجویز کیا تھا۔

پرویز خٹک نے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 17 ووٹ فروخت ہوئے تھے، ہم نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا اور عبید اللہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے انہیں رقم دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں: پرویزخٹک کے کہنے پر ووٹ فروخت کیا، ارکان کا اعتراف

چند روز قبل اے آر وائی نیوز پر ایک ویڈیو نشر ک گئی تھی جس میں وزیر قانون کے پی سلطان محمد خان اور دیگر 2018ء میں سینیٹ الیکشن سے قبل رقم لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، جس گھر میں رقم دی جارہی ہے وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کا گھر نہیں، اسلام آباد کا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube