Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

سرکاری ملازمین کے احتجاج کامسئلہ آج حل ہوجائیگا، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے خزانہ خالی نہیں چھوڑا

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کا مسئلہ آج حل ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہوں کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہداہت کی ہے۔

انہوں نے ماضی کی حکومتوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمارے لیے خزانہ خالی نہیں چھوڑا ہے اور یہ آج کے مسائل انہی کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کے باعث معیشت پر بوجھ پڑا اور ہم 30سالوں کے مسائل 30 مہینوں میں حل نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد:سرکاری ملازمین کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ،درجنوں گرفتار

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور ملکی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کا تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف احتجاج تشدد میں بدل گیا ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے باعث وزيراعظم ہاؤس اور سيکرٹريٹ جانے والا راستہ بند ہوگیا۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے یونین کے7 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا جن میں مرکزی رہنماء رحمان باجوہ بھی شامل تھے۔ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ملازمین نے پاک سيکرٹريٹ مکمل بند کرنے کی کال دے دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. وقاص بھٹہ  February 10, 2021 3:31 pm/ Reply

    وزیراعظم عمران خان صاحب صاحب ہم نے تو آپ کی پارٹی کو کو ووٹ دیا ہے ہے ہے اس میں بہت سے سرکاری ملازمین شامل ہیں ہیں جو کہ آپ کے ووٹر اور سپوٹر ہیں مہنگائی کے لحاظ سے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم سو فیصد اضافہ کیا جائے آئے وہ بھی اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکے کے جو مہینے کا سودا گھر میں آتا تھا تھا وہ اب دس ہزار میں آتا ہے

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube