Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

کشمیریوں کی حمایت: پاکستان کابند ٹویٹر اکاؤنٹس کی بحالی کامطالبہ

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Twitter

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کشمیریوں کی حمایت پر بند کیے گئے پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد 280 اکاؤنٹس کی بندش ٹویٹر کو رپورٹ کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے ٹویٹر انتظامیہ کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دباؤ پر سوشل میڈیا صارفین کو حق سے محروم کيا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے نے مطالبہ کیا کہ ٹویٹر انتظامیہ متعصب رویے پر ںظرثانی کرتے ہوئے اکاؤنٹس کو فوری بحال کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی دباؤ پر کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے جس کی بحالی کے لیے پی ٹی اے نے ٹویٹر سے رابطہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube