اہم خبریں: ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزکا اجراء، سماعت آج ہوگی

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا نوٹس۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی۔

تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے خلاف آل پاکستان سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔ ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان اور ملک بھر میں ساتھیوں کو الرٹ رہنے کی کال بھی دے دی۔

کراچی کے علاقے بلدیہ میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی گھنٹوں بعد آگ بجھا دی گئی۔

گیارہ ماہ تک بطور کرونا فیلڈ اسپتال استعمال ہونے والے شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس کو ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے خالی کرنا شروع کر دیا۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے ليے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹيموں کی پريکٹس جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube