اسلام آباد:وکلاکےاحتجاج اورتوڑپھوڑپرعدالتیں تاحکم ثانی بند

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Editing & Writing | Ambreen Sikander
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اسلام آباد : سی ڈی اے آپریشن کا ایک منظر

اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے اور ججوں کی توہين پر ہائی کورٹ اور تمام ماتحت عدالتيں آج بروز منگل 9 فروری سے تاحکم ثانی بند رہيں گی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت اسلام آباد کی عدالتیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

عدالتوں کی سیکیورٹی کیلئے ہائیکورٹ کے باہر اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جب کہ ضلع کچہری کو بھی تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

عدالتوں کو بند رکھنے کا حکم چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا نے 8 فروری بروز پیر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی توڑ پھوڑ کی اور چیف جسٹس کے چیمبر کےباہر شدید نعرے بازی کی۔

اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام سائلین کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا تھا، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سروس روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

وکلا نے اسلام آباد میں وکلا چیمبرز کیخلاف سی ڈی اے آپریشن پر احتجاج کیا تھا۔ جس پر چیف جسسٹس ہائیکورٹ کی ہدایات پر رجسٹرار نے حکم جاری کیا تھا۔ وکلا نے مشترکہ اعلامیے میں عدالتیں بند کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا چیف جسٹس کے بلاک میں داخل ہوگئے تھے جب کہ وکلا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک میں جب وکلا آئے تو اس وقت اسپیشل سیکیورٹی پولیس نہیں تھی اور اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد عدالت پہنچے، جب کہ اس دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی ایف ایٹ کچہری میں قائم وکلا کے چیمبرز کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا ۔ اس دوران وکیلوں کی جانب سے مزاحمت کے باعث سی ڈی اے کا تجاوازت کے خلاف آپریشن مکمل نہ ہوسکا۔ بعد ازاں وکلا نے تھانہ مارگلہ کے سامنے بھی احتجاج کیا۔

اتوار 7 فروری کی رات سی ڈی اے کی جانب سے ایک بار پھر ضلع کچہری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور چند چیمبرز مسمار کیے گئے۔ آپریشن کے دوران بھی سی ڈی اے کو وکلا کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد پیر کو وکلا کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube