Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

سندھ حکومت کرونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدے گی

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago

Corona vaccine

سندھ حکومت نے چین سے کرونا ویکسین کے 2 کروڑ نسخے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا چینی حکام نے خیر مقدمہ کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پچوہو نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چین کے قونصل خانے میں ہوئی جس میں سندھ کے سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈاکٹر عذرا پچوہو نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدنا چاہتی ہے اور ویکسین کی براہ راست خریداری کی اجازت کے لیے وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

وزیر صحت نے چینی قونصل جنرل سے درخواست کی کہ چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے۔ چین کو سندھ میں اسپتالیں اور دیگر ضروری ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ چینی قونصل جنرل نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ سندھ میں ہیلتھ ٹیکنالوجی کی فراہمی میں تعاون کے لیے چینی حکومت سے بات کریں گے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube