سپریم کورٹ نے کرک مندر دوبارہ تعمیر کرنیکا حکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Supreme Court of Pakistan

فوٹو: آن لائن

سپریم کورٹ نے کرک میں مشتعل مظاہرین کے حملے میں تباہ ہونے والا مندر کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اقلیتوں کے حقوق اور کرک میں مندر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں مندر کے معاملے پر کوئی ریکوری یا گرفتاری ہوئی؟۔

وکیل متروکہ وقف املاک اکرام چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مندر کے معاملے پر اب تک کوئی ریکوری نہیں ہوئی، جب کہ مندر کی دوبارہ تعمیرکے لیے 3 کروڑ 41 لاکھ روپے منظور کرلیے ہیں۔ ہندو رہنما اور رکن اسمبلی رمیش کمار نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے مندر کو نقصان پہنچانے والے 119 افراد گرفتار ہوئے۔ ان سے وصولی کرکے مندر کی تعمیر فوری شروع کی جائے۔ ایک مرتبہ نقصان وصول ہوگا تو دوبارہ کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ بورڈ اپنی زمین پر ہاوسنگ سوسائیٹیز کیسے بنا سکتا ہے۔ عدالت نے مندر کی تعمیر نو کا ٹائم فریم طلب کرتے ہوئے چئیرمین متروکہ وقف املاک کو طلب کرلیا۔

رمیش کمار نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ کمشنر ملتان نے پرلاب مندر میں ہولی کے تہوار کے انعقاد پر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اگر ہولی کا تہوار کرایا تو سیکیورٹی کا مسئلہ بن جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 28 مارچ کو ہولی کا تہوار تو منانا ہی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube