کراچی:ماڑی پور روڈ آج سے45روز تک بند رہےگی

SAMAA | and - Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Editing & Writing | Ambreen Sikander
Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا

کراچی میں اہم ترین روڈ ماڑی پور روڈ کو تعمیراتی کام کی غرض سے آج سے ڈیرھ ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا۔

تعمیراتی کام کے باعث آج منگل 9 فروری سے ماڑی پور روڈ بند رہے گا۔ اس دوران سٹرک پر کسی قسم کے ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق تعمیراتی کام 45 روز تک جاری رہے گا۔

متبادل راستے کے بارے ميں ٹريفک پوليس کا کہنا ہے کہ گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے افراد متبادل راستہ اختیار کریں۔

جناح برج (نیٹی جیٹی)، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے حضرات، ہونڈا کٹ سے پراچہ برج سے، ناردرن بائی پاس روڈ اختیار کریں۔ پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے نیچے اتر کر حب ریوری روڈ، مواچھ گوٹھ مرشد اسپتال سے آگے بائیں جانب اسپارکو کٹ سے نائیں جانب اسپارکو روڈ سے ہاکس بے ورڈ سے بائیں جانب سائیکل چورنگی سے ٹرک اڈہ تک جا سکتے ہیں۔

سائیکل چورنگی ہاکس بے سے گلبائی چوک جانے کا راستہ

سائیکل چورنگی سے ، آگے دائیں جانب اسپارکو روڈ کٹ سے حب ریوری روڈ بائیں طرف جانب نیول کالونی ، سورتی قبرستان کے پاس بائیں جانب نیا کٹ ، ناردرن بائی پاس واپسی راستہ ، پراچہ برج سے دائیں جانب گلبائی چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔ سائٹ ایریا جانے والے حضرات اسپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریوری روڈ مواچھ گوٹھ، پولیس ٹریننگ کالج، بلدیہ ٹی کراسنگ پراچہ چوک سے بائیں جانب سائیٹ ایریا کی طرف جا سکتے ہیں۔

نوٹ: کسی بھی پریشانی یا رہنما کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن رہنما 1915 پر رابطہ کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube