Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

انڈور ڈائننگ نہ کھلی تو موٹروےبلاک کردینگے،ریستورنٹس مالکان

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نے پیر تک انڈور ڈائننگ کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں موٹروے سمیت اہم سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔

لاہور میں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر رفیق قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پابندیاں صرف ریسٹورینٹس پر لگائی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ سروس بغیر کسی رکاوٹ کے کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ ایسے ریستورینٹس ہیں جن کے پاس آوٹ ڈور سیٹنگ کا انتظام ہی نہیں ہے جس کے باعث بہت سے ریستوران بند ہوگئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام سمجھتے ہیں کہ ریستوان مالک امیر ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اس سے مالک کے علاوہ ملازمین کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پیر تک ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھلانے کی اجازت نہیں دی تو ریسٹورینٹس مالکان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور موٹر وے سمیت تمام سڑکیں بند کردیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube