Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس جاری

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

صدر مملکت نے دستخط کردیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصدیق کردی۔

صدارتی ریفرنس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے، آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت بیلیٹ پیپر کی پشت پر ووٹر کا نام درج کرنا لازم ہوگا، الیکشن کمیشن کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کی درخواست پر ووٹ دکھا سکے۔

حکومت نے 23 دسمبر 2020ء کو سپریم کورٹ سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے سینیٹ الیکشن پر اطلاق سے متعلق رائے کیلئے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بینچ حکومت کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔

اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ایوان بالا کے انتخابات الیکشن ایکٹ نہیں بلکہ آئین کے تحت ہوتے ہیں تو آرڈیننس ضائع ہوجائے گا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آئینی ترمیم کی منظوری دی۔ وزيراعظم کہتے ہيں سینیٹ انتخابات میں شفافیت کا وعدہ پورا کررہا ہوں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 11 فروری کو کریگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube