Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

بہاولپور چڑیا گھر میں گیدڑوں کا حملہ، لگڑبگھا ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago

بہاولپور کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک اور جانور کی جان چلی گئی، گیدڑوں نے حملہ کرکے ايک لگڑ بگھے کو مار ڈالا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

بہاولپور چڑیا گھر میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مگرمچھوں اور نایاب ہرنوں کے بعد لگڑ بگھا بھی مارا گیا۔

وائلڈ لائف حکام نے سماء کو بتایا کہ بہاولپور چڑیا گھر میں گیدڑوں نے حملہ کرکے ایک لگڑ بگھے کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

چڑیا گھر کے ایک کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انتظامیہ نے لگڑ بگھے کے پنجرے میں گیدڑ بھی رکھے ہوئے تھے، اس دوران جانوروں میں لڑائی ہوئی، لگڑ بگھا کچھ روز قبل ہلاک ہوا تھا تاہم اس خبر کو عوام سے چھپایا گیا۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے جنگلہ جاروں سے خالی کردیا، سماء کی جانب سے رابطہ کیا گیا تاہم انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

ہلاک اور زخمی لگڑ بگھے پنجاب وائلڈ لائف بریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بہاولپور چڑیا گھر کو تحفے میں دیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل ایک فیمیل پوما (امریکی تیندوا) بھی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ 7 ہرن اور مگرمچھ کے 10 بچے بھی گزشتہ سال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مارے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube