حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کی تصدیق کردی ہے۔

سما کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمالہ کو کیش مالا کہا کریں۔ کیش مالا کے حوالے سے حکومت نے ترجيحات طے کرلی ہیں۔ کشمالہ طارق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے یہ بیان لاہور پریس کلب آمد پر سما سے خصوصی گفتگو میں دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمالہ طارق نے فنڈز کے پیسوں کو سیر و تفریح میں استعمال کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کشمالہ طارق کو وفاقی عہدے پر 5 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی وفاقی ادارے کے عہدے سے سربراہ کو ہٹانے کیلئے ریفرنس ضروری ہوتا ہے۔

ریفرنس وزارت قانون کی جانب سے تیار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کیلئے ارسال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے تفتیش کے دوران خواجہ آصف کے کیس میں کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹس سے پیسوں کی منتقلی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا، جس کیلئے ریفرنس کے ذریعے کشمالہ طارق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ قائد کی رہنما کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے جنسی ہراسگی ہیں۔ چند روز قبل کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Tariq  February 6, 2021 6:19 pm/ Reply

    کیا ہو گا ریفرنس دائر کر کے اس سے پہلے کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوا ابھی پچھلے دنوں بلوچستان کے ایک سیاستدان کو باعزت بری کر دیا جس کی گاڑی نے ایک ٹریفک پولیس والے کو جان سے مار دیا سی سی ٹی وی فوٹیج اور ثبوتوں کے باوجود
    اس کو باعزت بری کر دیا ۔ ہمارے ملک میں قانون صرف غریب کےلیے ھے امیر کے لیے کوئی قانون نہیں نواز شریف بھی اس کی ایک مثال ہے ایک سزا یافتہ مجرم ڈیل کے بہانے چلا گیا اور ا ج اپنے ہی ملک کے اداروں کے خلاف بکواس کر رہا ھے اور کسی کی ہمت نہیں کہ اس کو واپس لا سکیں اور انصاف کے تقاضے پورے کریں کیا ہمارے ارباب اقتدار کو یہ بات پتہ نہیں کہ نواز شریف اگر ملک سے چلا گیا تو ہم اس کو واپس نہیں لا سکے گۓ صد افسوس کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube