Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

مظفرگڑھ : مسافربس اور ٹرک کا حادثہ،4 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 10 months ago

Accident

مظفر گڑھ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور24مسافر زخمی ہوگئے.زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہفتےکی صبح مظفرگڑھ میں حاجی واہ کےقریب تیزرفتار مسافر بس اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس میں سواربچےسمیت 4 افراد جاں بحق اور 24 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے بس اور ٹرک کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار مسافر بس میں 28 افراد سوار تھے۔کچھ زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube