کےٹو مہم جوئی؛ ایک اور کوہ پیما جان کی بازی ہارگیا

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں ایک اور غیر ملکی کوہ پیما جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ لاش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا۔

نیپالی کوہ پیماؤں کی کامیاب مہم جوئی کے بعد دنیا بھر سے کوہ پیماؤں نے کے ٹو کا رخ کرلیا ہے اور اس وقت 20 کے لگ بھگ مہم جو دنیا کی دوسری بڑی چوٹی سر کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جمعہ کو 17 غیر ملکی کوہ پیما کیمپ تھری سے واپس بیس کیمپ اتر رہے تھے۔ اس دوران بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما کی رسی ٹوٹ گئی اور وہ برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ ریکسیو آپریشن کے دوران اس کی لاش مل گئی جس کو اسکردو منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے فیصلہ کن مرحلے میں علی سدپارہ، ساجد سدپارہ اور جون سنوری بوٹل نیک پر پہنچ گئے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ وہ رات 10 بجے تک چوٹی پر پہنچ جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube