کراچی: جوئے کے پیسے سے دہشتگردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بکیز کیخلاف آپریشن کی تیاریاں کرلی گئیں

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں کالے دھن کے استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بکیز جوئے کے پیسے سے دہشت گرد عناصر کی فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے بھی کئی اہم کردار بکیز سے رابطے میں ہیں۔ بکیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ہر دور میں فنڈنگ کے طریقہ کار تبدیل کرتے آئے ہیں۔ پہلے فنڈنگ کیلئے اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتی یا پھر بھتہ مانگا جاتا تھا، تاہم اب وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ فنڈنگ کے انداز بھی بدل گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کالے دھن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کيلئے کام کرنيوالے گینگ وار کے کردار پاکستانی بکیز سے رابطے میں ہيں۔ بکیز ریکوری کيلئے بھی لیاری گینگ وار کا استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ اس سلسلے میں 25 سے زائد بکیز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube