Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

آج کی اہم خبر: وزيراعظم لائن آف کنٹرول کا دورہ کرينگے

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

News-outlook_urduذیل میں آج کی اہم خبروں کی سرخیاں آپ کیلئے دی گئی ہیں۔

وزير اعظم آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کريں گے، جب کہ صدر پاکستان بھی آزاد کشمير اسمبلی سے خطاب کريں گے۔

بھائی کی لڑکی سے دوستی پر گلوکار بلال سعید نے سرعام بھائی اور لڑکی کی پٹائی کردی۔ ڈولفن فورس کے اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔ بھائیوں میں صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

گردشی قرضہ مجموعی دفاعی اور ترقیاتی بجٹ سے بھی تجاوز کر گئے۔ سرکاری دستاویزات میں گردشی قرضہ بڑھنے کا اعتراف، جون2021تک گردشی قرضہ 2805 ارب تک پہنچ جانے کا خدشہ۔

راولپنڈی ٹيسٹ کے دوسرے روز کا کھیل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان 3 وکٹوں کے نقصان پر145رنز پر اننگز جاری رکھے گتا، بابر اعظم 77اور فواد عالم 42رنزپرناٹ آؤٹ۔ آج میچ وقت سے پہلے شروع ہوا۔

پي ايس ايل شائقين کےلئے اچھی خبر۔ اسٹيڈيم ميں بيٹھ کر 20 فيصد افراد ميچ ديکھ سکيں گے۔ این سی او سی نے منظوری دے دی۔ کراچی ميں ساڑھے 7 ہزار اور لاہور ميں ساڑھے 5 ہزار شائقين کو ميچ ديکھنے کي اجازت ہوگی۔

موسم سرما ميں کے ٹو سر کرنے کا مشن کوہ پیما کیمپ 3 پہنچ گئے ہيں۔ ٹيم ميں پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی شامل، کوہ پیماؤں کی ٹیم آج کے ٹو کی انتہائی بلندی تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔

حیدر آباد میں پی ڈی ايم کو جلسے کی تياری کی اجازت ملنے کے بعد تيارياں شروع

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube