پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، قرض کی رقم15ارب کرنیکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : پی آئی ڈی

قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ میں وزیراعظم عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ بتایا گیا کہ غرباء اور مستحقین نے گھروں کی تعمیر کیلئے لیا گیا 35 کروڑ روپے کا قرض واپس بھی کردیا، جس پر وزیراعظم نے قرض کی رقم 3 ارب روپے سے بڑھا کر 15 ارب روپے کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا، جس میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 مرلے کے گھروں کی تعمیر کیلئے غرباء کو 3 ارب روپے قرض جاری کیا گیا، 7 ہزار 500 سے زائد گھروں سے میں 80 فیصد کی تعمیر مکمل کرکے حوالے بھی کردیئے گئے، 7 ہزار سے زائد گھروں میں لوگوں نے رہائش بھی اختیار کرلی جبکہ منصوبے کا باقی 20 فیصد کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم نے قرض کی رقم 3 ارب سے بڑھا کر 15 ارب روپے کرنے اور تفصیلات قوم کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ صوبے میں اب تک 41 جائیدادیں واگزار اور 895 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ والٹن ایئرپورٹ لاہور کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا افتتاح مارچ کے وسط تک کردیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube