Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

ملتان: ماڈل مدرسے کی عمارت بچوں کی منتظر

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اوقاف کی عدم دلچسپی،عمارت کھنڈر میں تبدیل

ملتان میں محکمہ اوقاف کی غفلت کے باعث ماڈل مدرسے کیلیے ببنے والی نئی عمارت میں کئ سال گزرنے کے باوجود تعلیم کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔

ملتان میں ایک کروڑ سے زید کی لاگت سے تیار ہونے والاماڈل مدرسہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، 2006 میں دینی وجدید تعلیم کیلئےبننے والے مدرسے کے دروازے کھڑکیاں اور پانی کی ٹوٹیاں غایب ہوگئیں۔

محکمہ اوقاف نے ماڈل مدارس کی بحالی کے حوالے سے بے بسی کا اظہار کیا۔

زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق نے بتایا کہ پنجاب بھر میں پانچ مدارس تعمیر کیے جائیں گے اور یہ پالیسی بنائی گئی تھی کہ ان کی نیلامی کی جائے گی اور ماڈل مدرسہ تعمیر کیا جائے گا ہم نے باربار کوشش کی مگر کسی نے دلچسپی نہیں لی۔

شہریوں نے تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورماڈل مدارس کی حالت زار کو ٹھیک کر کے تدریسی عمل شروع کیا جائے تاکہ طلباء دینی و جدید تعلیم حاصل کرسکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube