Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

سندھ میں واٹس ایپ کے ذریعے کالجوں کی نگرانی ہوگی

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

سندھ کے محکمہ کالجز نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے کالجوں میں پرنسپل کی حاضری سمیت تدریسی عمل کی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے تمام کالجز اور متعلقہ حکام کو سرکلر کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ آج کے بعد واٹس ایپ ویڈٰیو کال کے ذریعے کالجوں میں پرنسپل صاحبان کی حاضری، تدریسی عمل، لائبریری اور لیبارٹری کی صورتحال سمیت کالج کے انفرا اسٹرکچر کی نگرانی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے جو رپورٹ کالج ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ نگرانی کو پیش کی جاتی ہیں، ویڈیو کال کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس مقصد کیلئے مختص واٹس ایپ نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔ محکمے کے نگرانی پر مامور افسران ڈیوٹی کے اوقات میں کالج کے پرنسپل کو ویڈیو کال کرکے ان سے حاضری سمیت تدریسی امور سے متعلق معلومات حاصل کریں گے اور پہلے سے وصول شدہ معلومات کو کراس چیک بھی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube