Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی: ضلع وسطی اورکورنگی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کراچی میٹروپولیٹنگ کارپوریشن کے محکمہ انسداد تجاوزات نے منگل کو کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا۔

کے ایم سی نے ضلع وسطی اور کورنگی میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا، محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 4 اور انکوائری آفس ناظم آباد نمبر 2 سے تجاوزات کا خاتمہ کیا۔

آپریشن کے دوران کے ایم سی کی ٹیموں نے فٹ پاتھوں اور سروس روڈ سے میزیں، کرسیاں اور ہوٹل کا دیگر سامان ہٹادیا، جس میں تخت، تندور، گیس سلینڈرز  بھی شامل تھے جبکہ فٹ پاتھ سے پنکچر مشینیں بھی اٹھالیں۔ کے ایم سی کی ٹیموں نے تجاوزات کے خاتمہ کرکے سامان ضبط کرلیا۔

ناظم آباد میں انکوائری آفس کے قریب ایک اور کارروائی میں کے ایم سی کی ٹیموں نے طویل عرصے سے سروس روڈز پر رکھی گئی گاڑیوں کو اٹھا لیا، نہوں نے فٹ پاتھوں سے کیبن، کھانے کے اسٹال اور ٹھیلے ہٹا کر پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ صاف کردیا۔

کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات نے ناصر جمپ کے قریب 12 ہزار روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا، جہاں سے فٹ پاتھوں اور سروس روڈ کے ساتھ ساتھ کیبنز، پش کارٹس، ہوٹلوں کی اشیاء اور پنکچر مشینیں ہٹا دیں۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن پورے کراچی میں بغیر کسی وقفے کے جاری ہے، محکمہ کا انسداد تجاوزات مہم کو تمام اضلاع میں مرحلہ وار انجام دینے کیلئے مناسب منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی انسداد تجاوزات کا محکمہ پچھلے 3 سالوں سے بغیر کسی وقفے کے مہم چلا رہا ہے جو ماضی میں کبھی نظر نہیں آئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube