Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

پیسے دو، استعفیٰ لو، وزیراعظم کی اپوزیشن کو پیشکش

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ ’لوٹا ہوا پیسہ‘ واپس کردیں تو وہ استعفیٰ دیں گے۔ اپوزیشن نے اس کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گزر گیا مگر اپوزیشن نے وعدہ پورا نہیں کیا۔ اپوزیشن لوٹا ہوا پیسہ واپس کردے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی استعفے دینے کی باتیں جھوٹ نکلیں۔ اب یہ لوگ استعفوں کے بجائے الیکشن کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے بیان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کو فون سے فرصت نہیں ملتی۔

مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے استعفے ’یماندار بندے‘ جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔ تھوڑا صبر تو کرو!

قبل ازیں کابینہ اجلاس میں وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمزپروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید نو اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لیے بھارت سے لال پتھر درآمد کرنے کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں، کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 26 جنوری کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube