Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

مسلم لیگ پاکستان نہیں بلکہ مسلم لیگ نواز شریف ہے،ناراض لیگی رہنما

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago

جماعت کوقائداعظم جیسالیڈرچاہیے۔

ناراض مسلم لیگی رہنماؤں نےکہا ہے کہ ہم مسلم لیگ نون کاحصہ ہیں اور رہیں گے۔ مشکل پڑنےپرنوازشریف بےیارومددگارچھوڑکرباہرچلےجاتےہیں۔

منگل کولاہور میں مسلم لیگ نون کےناراض رہنما جلیل شرقپوری،اسلم انصاری اور نشاط ڈاہا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جلیل شرقپوری نے بتایا کہ میرا نواز شریف اور مریم نواز سے ذاتی اختلاف رہا۔ جمہوریت کاحسن ہےکہ اختلاف کو سناجائےاوربرداشت کیا جائے۔جلیل شرقپوری نےکہا کہ مریم نوازکا کہنا تھا کہ آرپارہوجائےگا،مگرآرپارنہیں ہوا اور31 جنوری کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔

نشاط ڈاہا نےبتایا کہ مسلم لیگ پاکستان نہیں بلکہ مسلم لیگ نواز شریف ہے۔ مسلم لیگ ہوتی توقائداعظم ہوتی۔یہ مسلم لیگ نوازشریف کےخاندان کی رہے گی اورنواز شریف را کا ایجنٹ ہے۔

اشرف انصاری نے کہا کہ مشرف دورمیں میاں نواز شریف باہرچلے گئے۔میاں نواز شریف کوکبھی بیمارنہیں دیکھا اوران کی ہم سےاچھی صحت ہے۔اشرف انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اب راستہ چھوڑدیں اورجماعت کوقائداعظم جیسالیڈرچاہیے۔میاں نوازشریف کو قائد مانتے تھے لیکن وہ اب قائد ہونے کے اہل نہیں اور پردہ اٹھ چکا ہے۔جوجتنا بڑا قبضہ گروپ ہے، وہ ہماری قیادت کےاتنا قریب ہے۔ملک و قوم کی خدمت کا نعرہ تھا لیکن اصل میں مال بناؤ کا کام تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube