Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کراچی: فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago

چاروں مقتولین دوست تھے

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گارڈن کے علاقے میں انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 افراد کو گولیاں لگیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون سمیت تمام افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت مسکان اور مردوں کی صدام حسین، ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنایا کرتی تھی، حملے سے قبل بھی خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دونوں مقتولین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اسپتال کے باہر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکل اور رکشہ میں سوار تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل اور رکشہ میں گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فائرنگ کے وقت اسپتال کے عملے کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو: کلفٹن کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

ملزمان نے اسپتال کے باہر گاڑی کو روکا اور گاڑی سواروں کو اتار کر سڑک پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے بظاہر لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم اس کی تصدیق مکمل تفتیش اور تحقیقات کے بعد کی جائے گی۔

جائے وقوعہ سے پولیس نے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول برآمد کئے ہیں۔ گاڑی کے پچھلے شیشے پر بھی گولیوں کے 2 نشانات موجود ہیں۔ تمام افراد آپس میں دوست تھے۔ چاروں طرف موجود عمارتوں پر لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

پولیس کی تازہ تحقیقات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات پیش آنیوالے دونوں واقعات میں نشانہ خواتین تھیں، بوٹ بیسن اور گارڈن پر خواتین کے کئي افراد سے دوستی رکھنے پر واقعات پیش آئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube