Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کراچی: کلفٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago

واقعہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی جنوبی کے مطابق کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن پر واقع فوڈ اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتول مرد کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو ہجرت کالونی کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کی آواز کے بعد باہر آئے تو دیکھا کہ ایک خاتون اور مرد کو گولی لگی ہوئی تھی۔

دوسری جانب سپر ہائی وے سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube