نوشہرہ: منشیات کی لت چھوٹنے پر دل کھول کر رقص

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوشہرہ میں منشیات کے عادی 50 افراد جب علاج معالجہ کے بعد گھر رخصت ہونے لگے تو انہوں نے نئی زندگی کا نیا آغاز دل کھول کر رقص کرنے کے ساتھ کیا۔

نوشہرہ میں قائم بحالی سینٹر میں حکومت اور فلاحی اداروں کے تعاون سے منشیات کے عادی افراد کا ذہنی اور جسمانی علاج کرکے انہیں دوبارہ کارآمد شہری بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز 50 افراد کا علاج معالجہ مکمل ہوا۔ ان کی گھر رخصتی پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سماجی کارکنان، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈی او سوشل ویلفئر نوشہرہ صلاح الدین آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 80 ہزار افراد منشیات کے عادی ہیں اور صوبہ بھر میں 11 بحالی سنٹرز کام کر رہیں ہیں۔

تقریب کے دوران پشتو میوزک کا تڑکا لگا تو گھر جانے والے افراد اپنی خوشی پر قابو نہ پاسکے اور دوران تقریب رقص شروع کردیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube