Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی سمیت 3بل منظور

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

قومی اسمبلی ميں حکومت نے سی پیک اتھارٹی سمیت 3 بل منظور کرالئے، حکومت کی طرف سے 2 آرڈیننس بھی پيش کئے گئے، اپوزيشن کا شور شرابا کسي کام نہ آيا، اراکین نے شديد احتجاج کيا، ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈاليں، ايوان حکومت مخالف نعروں سے گونجتا رہا۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف حکومت نے حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر سی پیک اتھارٹی بل، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور پاکستان سنگل ونڈو بل 2020ء کثر رائے سے منظور کرلئے۔

قومی اسمبلی ميں حزب اختلاف بلوں کی منظوری کی کارروائی کے دوران چور چور کا شور مچاتی رہی۔

ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ اور انسداد زنا بالجبر کے آرڈیننسز پیش کئے گئے، اپوزیشن نے ایوان کو آرڈیننس فیکٹری قرار دیتے ہوئے ايک بار پھر ايوان سر پر اٹھا ليا، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا ایجنڈے کی کاپیاں تک پھاڑ دیں۔

حکومتی ارکان مخالفين کے احتجاج کو خاطر ميں نہ لائے۔ پاکستان قومی ادارہ برائے نظام اوزان اور پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بلز 2020ء سميت متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارليمانی سيکریٹری عالیہ حمزہ نے ن ليگ کو قبضہ مافيا کا سہولت کار قرار ديا تو اپوزیشن کا شور اتنا پر زور ہوا کہ اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا، قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو شام 4 بجے دوبارہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube