لوکل گورنمنٹ وقت سےپہلےختم کرنےپرپنجاب سےجواب طلب

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Supreme Court of Pakistan

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی حکومت وقت سے پہلے ختم کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں یکم فروری کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے صوبوں سے بلدیاتی حکومت کی مدت سے متعلق سوال کیا۔

عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے، جب کہ مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر پنجاب سے 4 فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی گئیں، جب کہ آج ہونے والی سماعت میں بلدیاتی انتخابات کیس کی 28 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور وفاق کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مقامی حکومتوں کی تحلیل غیر قانونی قرار دی ہے۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت پیشرفت رپورٹ جمع کرائے۔ جب کہ 8 نومبر کے حکمنامہ میں قرار دیا تھا کہ لوگوں کو جمہوریت سے محروم رکھنے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔ عدالت نے گزشتہ حکمنامہ میں قرار دیا تھا کہ الیکشن کمشنر، وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ آئین پر عمل نہیں کر رہے۔ ہر آئینی عہدیدار قانون اور آئین پر عملدرآمد کا حلف اٹھاتا ہے۔

کیس کی مزید سماعت جمعرات 4 فروری کو ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس بھی آج یکم فروری کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube