Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

یونیورسل ہیلتھ کوریج،وزیراعظم کی کے پی حکومت کومبارکباد

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو:خیبر پختونخوا کے اسپتال کا اندرونی منظر

وزیراعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کیلیے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی گئی ہے۔ اب ہر خاندان خیبرپختونخوا کے 400 اسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا یونیورسل ہیتلھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 65 لاکھ گھرانوں کے 4 کروڑ افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل دی گئی ہے۔ ہر فیملی 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکتی ہے۔ سہولت خیبرپختونخوا کے تمام رہائشیوں کو شناختی کارڈ پر دستیاب ہوگی۔

قبل ازیں اس منصوبے پر عمل گزشتہ سال 2020 اکتوبر میں شروع ہوا۔ پہلے مرحلے میں سوات چترال اور ملاکنڈ کی آبادی کو شامل کیا گیا، بعد ازاں اس میں گزشتہ سال ہی نومبر، دسمبر میں دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔ سال 2021 جنوری میں منصوبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے پشاور، مردان سمیت دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے عوام سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کارڈ کا دائرہ بھی جنوبی اضلاع تک پھیلایا گیا۔ ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube