پاکستان میں سیاست کیسے چلتی ہے، مظہرعباس کا تجزیہ

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

عمران خان نے کیا سیکھا

سنیئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ووٹوں کی خرید و فروخت اور مقدمات کے ذریعے سیاست کی جاتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو بھی اس کا اندازہ ہوگیا ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام سوال میں گفتگو سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فرخت اور آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بات سیاسی اخلاقیات کی ہے اور ہمارے یہاں اس کی کمی ہے۔ عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی کرکے اچھی مثال قائم کی تھی مگر وہ اس پر عمل جاری نہ رکھ سکے۔

مظہر عباس کے بقول اس کے بعد عمران خان کو یہ اندازہ ہوگیا کہ ووٹ بکتے ہیں اور پاکستان میں دو طرح کی سیاست کی جاتی ہے۔ ایک تو سینیٹ اور عام انتخابات میں ووٹ خریدے جاتے ہیں اور دوسرا کیسوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کی جاتی ہیں۔ یہ دو غیراخلاقی عمل ہماری سیاست میں ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کو روکنے کیلئے تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد آئینی ترمیم لانی چاہیے تھی مگر اب مارچ میں انتخابات ہو رہے ہیں اور حکومت فروری میں ترمیم کی بات کرتی ہے اور پھر یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس تو اکثریت ہے، ہم صرف اپوزیشن کو ایسکپوز کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی آپ کی نیت ہی درست نہیں ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر 9 ماہ بحث ہوئی تھی۔ اس میں اشتہارات دے کر لوگوں سے رائے مانگی گئی۔ آئین میں ترمیم اس طرح کی جاتی ہے۔ بھاگ دوڑ میں نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube