عمران خان سیکیورٹی تھریٹ ہیں، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ن لیگی رہنماء نے خودہی مستعفی ہوجانے کا مشورہ دیدیا

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کو سيکيورٹی تھريٹ قرار دے ديا، کہا بہتر ہے وزيراعظم خود مستعفی ہو جائيں، اگر لاکھوں لوگ اسلام آباد آگئے تو انہيں راہ فرار نہيں ملے گی۔

انہوں نے ايک بار پھر براڈ شيٹ کميشن کی سربراہی پر سوال اٹھا ديا۔ بولے نيب کا وکيل رہنے والے سابق جج کيسے احتساب ادارے سے تفتيش کرسکتے ہيں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم عمران خان ملک کیلئے سيکيورٹی تھريٹ بن چکے ہيں، بہتر ہے مستعفی ہوجائيں، لاکھوں لوگ اسلام آباد آگئے تو انہیں راہ فرار نہيں ملے گی۔

مزید جانیے: چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ن لیگ کا سرمایہ ہیں، شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مودی سرکار کے انجام سے سبق سيکھنا چاہئے، 75 ہزار کسان ٹريکٹروں کے ہمراہ بھارتی دارالحکومت ميں بيٹھے ہيں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپيل پر ہمارے کسان بھی ٹريکٹر کے ساتھ لانگ ميں شريک ہوں گے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق نيب ملازم احتساب ادارے سے کيسے تفتيش کرسکتا ہے۔ ليگی رہنماء نے عظمت سعيد کو کميشن کی سربراہی سے الگ ہونے کا مشورہ بھی دیدیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube