مرکزی ملزم عمر شیخ کی فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں ملزم احمد عمر سیعد شیخ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احمد عمر سعید شیخ پر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنال کے صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور ذبح کرنے کا الزام ہے۔ ماتحت عدالت سے سزا پانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے اپیل سن کر ملزم کی رہائی کا حکم دیا مگر حکومت ملزم کو رہا گرنے سے گریز کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بھی احمد عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم دیا۔
سندھ حکومت نے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔ آج اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ک وفاقی حکومت نے بھی سندھ حکومت کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت نظرثانی کی اپیلیں سننے کیلئے سپریم کورٹ سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کرے گی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو پاکستان کے قانون کے مطابق انصاف کے کھٹہرے میں کھڑا کریں گے۔