Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

حکومت کا پشاور کےچارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 10 months ago

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی عثمان خان عرف کےچارلی چپلن سے ملاقات

وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو اپنے گھر بلا کر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ ایک نوجوان اداکار کے ساتھ بیٹھا ہوں، محمد عثمان نے مشہور زمانہ چارلی چپلن کا کا کردار اپنایا ہے یہ بہت خوشی کی بات ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو پشاوری چارلی چپلن کی ویڈیو بھیجی ہے، وزیراعلیٰ کو میں نے بتایا کہ پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان بے روزگار ہے، وزیراعلیٰ نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ہم اس کو ملازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے یہ ان کا حق تھا ہم ہر سطح پر ان کو سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے کہا کہ حکومتی اقدام سے خوشی ہوئی، مزید محنت کروں گا، صوبائی حکومت اور شوکت یوسفزئی کا شکر گزار ہوں۔

محمد عثمان نے کہا کہ میرے پاس ملازمت نہیں تھی جس کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھا، صوبائی حکومت نے مجھے ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے اب اپنے کام پر پوری توجہ دوں گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube